ASPIRE-KP Official Launch Event at IM Sciences, Peshawar
PESHAWAR: ASPIRE-KP officially launched its policy advocacy and research platform…
After a meaningful and candid discussion, all participants agreed on the following points:
1) Appeal: We appeal to both countries to:
2) Our Message
Our message to the policymakers and decision-makers of both countries is that no non-state group, its interests, or the protection of those interests is so important that it justifies sacrificing the broader national interests of Pakistan and Afghanistan, the security of their people, and the centuries-old historical, cultural, and religious ties between them.
3) Way Forward
Peace is the greatest need of both Pakistan and Afghanistan. The “Pakistan–Afghanistan Peace Jirga” platform, organized by Aspire-KP and Qaumi Islahi Tehreek, is a timely step toward creating space for reflection and dialogue on this critical issue. Our efforts will be to:
پاکستان اور افغانستان برادر ہمسایہ ممالک ہیں اور سرحد کے دونوں طرف عوام مشترکہ دینی اور ثقافتی ورثے ، روایات اور سماجی اقدار کے حامل ہیں۔ یہ رشتے مقدص بھی ہیں اور اٹل بھی۔ اس پس منظر میں یہ قدرتی امر ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کیلے جنگ اور تصادم کی کیفیت تشویش کا باعث ہے۔ موجودہ کشیدہ صورتحال دونوں ممالک کے عوام کیلے اندوہناک نتائج کا سبب بن رہی ہے ۔
کشیدگی اور تناؤ کے اس نزاکت کے پیش نظر KP Aspire & قومی اصلاحی تحریک نے آج مورخہ 31 مارچ 2026 ہو “پاکستان افغانستان امن جرگہ” کا اہتمام کیا۔ ہماری اس کاوش کا واحد مقصد یہ تھا کہ خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین ، دینی راہنماؤں ، قبائلی زعماء ، سماجی عمائدین اور اہل الرائے حضرات کو وہ پیلٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں اس مسئلے پر غور کیا جائے اور اجتماعی فہم و فراست کے ذریعے تناؤ میں کمی اور امن کی طرف پیش رفت کیلے تجاویز ترتیب دی جائیں ۔
ہماری دعوت کو مندرجہ ذیل اکابرین نے پزیرائی بخشی اور اس نشست میں شرکت فرمائی ۔
ایک بامقصد اور سنجیدہ بحث غور وفکر کے بعد تمام شرکاء نے مندرجہ ذیل امور پر اتفاق کیا ہے ۔
اپیل (I
ہم اپیل کرتے ہیں کہ دونوں ممالک
ا) فوری جنگ بندی کریں اور اس پر سختی سے عمل کریں تاکہ تناؤ میں کمی آسکے۔
اا) مسلمہ عالمی اصولوں کے مطابق اس امر پر اتفاق کریں کہ ان کہ سر زمین نہ تو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کی جائے گی اور نہ ہی اسے ایسی کسی سرگرمی کیلے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس اتفاق رائے پر آپی ریاستی طاقت اور پوری استعداد کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔
ااا) تمام اختلافات اور تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کو واحد ترجیح قرار دیں کیونکہ جنگ کسی مسلے کا حل نہیں ہے اور پائیدار امن کیلے باہمی احترام پر مبنی افہام و تفہیم سے بڑی کوئی ضمانت نہیں ہے
|||| تمام شرکاء اپیل کرتے ہیں کہ مہاجرین کا انخلا باعزت طریقے سے کیا جائے اور اس کے لئے مناسب وقت کا تعین کیا جائے۔
||||| شرکاء دونوں ریاستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہر صورت دونوں ملکوں کے درمیان تجارت جاری رہنا چاہئے ۔
اااا) ایک مشترک اور مستقل پلیٹ فارم کے تحت مسلسل رابطوں کا اہتمام کریں تاکہ ایک دوسرے کے موقف ، حالات اور مجبوریوں کو سمجھنے میں آسانی ہوں ۔
ااااا) اعتماد سازی کیلے ٹھوس اقدامات کریں اور اس پر عمل کو فروغ دیں ۔
ہمارا پیغام (II
دونوں ممالک کے پالیسی سازوں اور فیصلہ سازوں کیلے ہمارا پیغام یہ ہے کہ کوئی بھی گروہ ، اس کا گروہی مفاد اور اس گروہی مفاد کا تحفظ اتنا اہم نہیں ہے کہ اس کیلے پاکستان اور افغانستان کے وسیع تر قومی مفادات ، عوام کی سلامتی اور ان کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی ، ثقافتی اور دینی رشتوں کی قربانی دی جائے ۔
مستقبل کا لائحہ عمل (III
امن پاکستان اور افغانستان دونوں کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔ Aspire KP اور قومی اصلاحی تحریک کا ” پاکستان -افغانستان امن جرگہ” کا یہ پلیٹ فارم دونوں ممالک کی اس اہم ترین ضرورت ہر غور و فکر کیلے ماحول کی دستیابی کی جانب پیش رفت کیلے وقت کا تقاضا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ
ا) اس پلیٹ فارم کے تحت ہونے والی مشاورت کا دائرہ قومی سطح کی سیاسی ، مذہبی اور سماجی قیادت تک وسیع کیا جائے ۔
اا) دونوں ممالک میں بامقصد شہری سفارت کاری کی ذریعے اس اہم ترین ضرورت- امن- کے قیام کیلے بھرپور کوشش کی جائے
Mohammad Shehzad Arbab
(Chairman, Aspire-KP)
Dr. Qibla Ayaz
(Senior Board Member, Aspire-KP; Former Chairman, Council of Islamic Ideology)
Arbab Khizer Hayat
(Leader, PML-N)
Tahir Khan
(Senior Journalist & Regional Analyst)
Mushtaq Yousafzai
(Senior Journalist & Geo-political Analyst)
Mahmood Jan Babar
(Senior Journalist)
Shams Mohmand
(Senior Journalist & Commentator)
Cross-party leadership, tribal elders, and representatives from Qaumi Islahi Tehreek.
Related Events
PESHAWAR: ASPIRE-KP officially launched its policy advocacy and research platform…
PESHAWAR: As part of the structured preparatory consultations leading up…
PESHAWAR: In a landmark symposium organized by ASPIRE-KP on the…
PESHAWAR: ASPIRE-KP convened a consultative roundtable on the legal, constitutional,…
PESHAWAR: Aspire-KP organized an interactive panel discussion titled “Peshawar University…
PESHAWAR: Advocacy for Sustainable Policy and Implementation Reforms (Aspire-KP) convened…
Aspire-KP formally launched its inaugural Fellowship Programme at the University…